وزیر اعظم نواز شریف اور بلاول بھٹو زر داری کے دورہ مٹھی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری تعینات ، وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زر داری کے ہمراہ تھرپارکر کے مریضوں کی عیادت کی

پیر 10 مارچ 2014 13:37

وزیر اعظم نواز شریف اور بلاول بھٹو زر داری کے دورہ مٹھی کے موقع پر سیکورٹی ..

مٹھی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف اور پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زر داری کے دورہ مٹھی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم محمد نواز شریف ، پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زر داری نے مٹھی میں تھرپارکر کے متاثرین کی عیادت کیلئے دورہ کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، وزیر اطلاعات پرویز رشید ، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ بھی موجود تھے دورہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے واضح رہے کہ دورہ سے قبل علاقے میں کاروباری مراکز کو بند کر دیا گیا جس کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا تھا -