ایشیا کپ کافائنل نہ جیتنے کا افسوس ہے، مصباح الحق

پیر 10 مارچ 2014 12:51

ایشیا کپ کافائنل نہ جیتنے کا افسوس ہے، مصباح الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم نے اپنی جانب سے پوری کوشش کی لیکن انہیں ایشیا کپ کافائنل نہ جیتنے کا افسوس ہے۔ایشیا کپ میں شرکت کے بعد وچن واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے ایم مقابلوں میں ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں تھی اور کئی اہم مواقع پر کیچز ڈراپ ہوئے، اس کا مطلب یہ نہیں کھلاڑی فیلڈنگ میں بہتری کے لئے محنت نہیں کرتے، انہوں نے ہر میچ میں خوب جان لڑائی۔

(جاری ہے)

روائتی حریف بھارت اور بنگلہ دیش سے میچز جیتنے پر کھلاڑی خوب لطف اندوز ہوئے۔ فائنل میں کچھ کیچز ڈراپ کرنا بھی شکست کی وجہ بنی جس کا ان سمیت تمام کھلاڑیوں کو افسوس ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کادورہ آسان نہیں تھا، سست وکٹوں کی وجہ سے فاسٹ بالرز کو بہت محنت کرنی پڑی۔ وہ خود اپنی کارکردی سے مطمئن نہیں۔ بدقسمتی سے دو میچز میں رن آؤٹ ہونے کی وجہ سے انہیں جس طرح کی کارکردگی پیش کرنا تھی وہ نہ دکھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے شاہد آفریدی سمیت بلے بازوں کا فارم میں آنا خوش آئند ہے۔ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کے امکانات روشن نظر آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :