وزیراعظم کا مٹھی میں سیکورٹی اقدامات سے عوامی مشکلات کا نوٹس

پیر 10 مارچ 2014 12:17

وزیراعظم کا مٹھی میں سیکورٹی اقدامات سے عوامی مشکلات کا نوٹس

مٹھی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے دورے کے دوران اسپتال، سکول، بازار اور سڑکیں بند نہ کی جائیں، مریضوں کو کسی صورت تکلیف نہیں پہنچی چاہیے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی کے نام پر کیے جانے والے انتظامات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی ہے کہ ان کے دورے کے دوران اسپتال، سکول، بازار اور سڑکیں بند نہ کی جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مھٹی میں تمام اسپتال کھول دیے جائیں۔ سول اسپتال اور سرکاری طبی اداروں میں مریضوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے حکم دیا ہے کہ مریضوں کو کسی قسم کی تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :