باکس آفس پر " 300 رائز آف این ایمپائر" نے تہلکہ مچا دیا

پیر 10 مارچ 2014 12:17

باکس آفس پر " 300 رائز آف این ایمپائر" نے تہلکہ مچا دیا

ہالی وڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) بلاک بسٹر فلم 300 کے سیکوئل ” 300 رائز آف این ایمپائر“ نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی نارتھ امریکن باکس آفس پر تہلاکا مچادیا ہے۔2006 میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم300 کا سیکوئل” 300رائز آف این ایمپائر“ اس ہفتے باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی۔

ایکشن، ایڈونچر اور میدان جنگ کے خونریزی کی منظر کشی کرتی فلم نے 4 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ”مسٹرپی بڈی اینڈشرمین“ 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالرکما کر اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی۔

فلم کی کہانی دنیا کے عقلمند ترین سائنسدان کتے اور اسکے ننھے شرارتی مالک کے گرد گھومتی ہے جو ٹائم ٹریولنگ مشین کے ذریعے ایک ایسی انوکھی مہم جوئی پر روانہ ہوجاتے ہیں جہاں انہیں خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

پرسرار واقعات اور سنسنی خیز فلم Stop Non اس ہفتے 1 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے تیسرے نمبر پر رہی۔فلم Stop Non کی کہانی ایک امریکی ائیرمارشل کی ہے جسے نیو یار ک سے لندن جانے والی پرواز کے دوران ٹیکسٹ میسج آتا ہے جس میں اس سے ڈیڑھ سو ملین ڈالر ایک بنک اکاونٹ میں جمع کرانے کی دھمکی دی جاتی ہے ورنہ ہر 20 منٹ میں جہاز میں ایک شخص کی موت واقع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :