کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو لڑکیوں سمیت 7 افراد جاں بحق

پیر 10 مارچ 2014 11:34

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو لڑکیوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) کراچی میں دہشت گردوں نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ سپر ہائی وے اور لیاری ایکسپریس سے 2 نوجوان لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں۔شہر قائد میں بدامنی اپنے عروج پر ہے دہشت گرد جب چاہتے جہاں چاہتے ہیں اپنی کاروائی کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔ پانچ افراد کے قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ مواچھ گوٹھ میں پیش آیا جہاں لیاری گینگ وار کے ملزمان ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو اغوا کیا اور انہیں گولیاں مارکر قتل کرنے کے بعد لاشوں کو ان کے محلے میں ہی پھینک دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد دس سے زائد زائد تھی۔ قتل کئے جانے والے پانچوں افراد آپس میں رشتہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

مقتولین کی شناخت جاوید، اسمٰعیل، تاج محمد، شعیب جان اور فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ محمد اسمعیل، تاج محمد، اور شعیب جان باکسرز تھے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ لیاری نے ملک کو بہترین کھلاڑی دئیے مگر جواب انہیں بدامنی ملی۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پانچ افراد کو لیاری گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ نے قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقتولین کو بھی جرائم پیشہ قرار دیکر واقعہ کی فائل کر دی ہے۔

دوسری جانب سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے جبکہ ایک اور لڑکی کی لاش گارڈن کے قریب لیاری ایکسپریس وے سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ دونوں نے پینٹ شرٹ پہن رکھی ہے۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی دونوں لڑکیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :