کچہری حملے کے خلاف وکلا کاہڑتال جاری رکھنے کااعلان

پیر 10 مارچ 2014 11:31

کچہری حملے کے خلاف وکلا کاہڑتال جاری رکھنے کااعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) سانحہ ایف ایٹ کچہری کے ایک ہفتے بعد آج بھی وکلا اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر نصیر کیانی نے بتایا کہ وکلا ابھی تک عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن نہیں ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کی جنرل باڈی کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا،جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ وکلا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :