پاکستان میں اچھے ڈرامے بن رہے ہیں جنہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے ، مائرہ خان

اتوار 9 مارچ 2014 23:13

پاکستان میں اچھے ڈرامے بن رہے ہیں جنہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند ..

اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ کراچی ڈرامے کا مرکزبن گیا ہے، اب یہاں اچھے ڈرامے بنائے جا رہے ہیں۔جنھیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسندکیاجارہاہے، ہمارے ڈراموں کی تعریف پاکستان میں توسننے کو ملتی ہے مگرباہرسے جورسپانس ملتاہے اسکاجواب نہیں ہے، امید ہے مستقبل میں بھی اسی طرح سے کام جاری رہیگا۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انکاکہنا تھا کہ تھیٹر کو شوق سے دیکھتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ کچھ نیا سیکھ سکوں۔کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں ہونیوالے تھیٹرفیسٹیول کودیکھ کراس بات کا اندازاہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارے فنکار آج بھی تھیٹر پر کام کرنا چاہتے ہیں، بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ نے عصمت چغتائی کے افسانوں کو ڈرامائی انداز میں پیش کر کے حیران کیا، نصیرالدین شاہ بہت بڑے فنکار ہیں، ان کی اہلیہ اور صاحبزادی کا کام دیکھ کر اندازہ ہوا واقعی یہ ایک فنکارگھرانہ ہے جو اپنے کام سے جادوگری دکھا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :