ممبئی میں موسٹ سٹائلش ایوارڈز کی تقریب کے دوران پریانکا، دپیکا اور سوناکشی سمیت بالی وڈ کے ستارے خوب چمکے

اتوار 9 مارچ 2014 22:55

ممبئی میں موسٹ سٹائلش ایوارڈز کی تقریب کے دوران پریانکا، دپیکا اور ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔ 2014ء) ممبئی میں موسٹ سٹائلش ایوارڈز کی تقریب کے دوران پریانکا، دپیکا اور سوناکشی سمیت بالی وڈ کے ستارے خوب چمکے۔ بھارتی میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ممبئی میں موسٹ سٹائلش ایوارڈز کی تقریب ہوئی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ حسیناوٴں دپیکا، سوناکشی، کنگنا اور کاجول کی دلکش اداوٴں نے شائقین کا چین لوٹا۔

تقریب میں سوٹڈ بوٹڈ شاہ رخ خان کا کہنا تھا وہ خود کو سپر سٹار نہیں سمجھتے۔ پنک لباس زیب تن کیے پریانکا نے ایشوریا رائے بچن کو موسٹ سٹائلش اداکارہ قرار دیا۔ فلمساز امتیاز علی اور روہت شیٹھی بھی ریڈ کارپٹ کی رونق بڑھاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :