حکومت گلوکاروں کیلئے ادارے کی بنیاد رکھے‘ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن حکومت کی سرپرستی نہ ہونے کے برابر ہے‘ راحت فتح علی خان

اتوار 9 مارچ 2014 22:54

حکومت گلوکاروں کیلئے ادارے کی بنیاد رکھے‘ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔ 2014ء) گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ حکومت کی طرف سے گلوکاروں کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکومتی سرپرستی نہ ہونے سے گلوکاری کا شعبہ بھی فلم انڈسٹری کی طرح زوال کا شکار ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے برابر ہے۔ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگ سامنے آرہے ہیں جو انتہائی محنت اور لگن کیساتھ اپنا نام پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ گلوکاری کے شعبے کو زندہ رکھنے کیلئے حکومت باقاعدہ ادارے کی بنیاد رکھی تاکہ نئے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :