کراچی میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

اتوار 9 مارچ 2014 21:41

کراچی میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) کراچی میں فائرنگ کے سے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس اور رینجرز نے القاعدہ کے رکن سمیت 18 ملزم گرفتار کر لیے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک رہائشی عمارت کے اطراف خندقین بھی کھود دی گئیں۔ کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت محمد الطاف اور ابراہیم کے نام سے کی گئی۔ اہلسنت والجماعت کی جانب سے مقتولین کو کارکنان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ لانڈھی مظفر آباد کالونی میں بھی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

لیاری لی مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے حشمت کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سرجانی ٹاؤن میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میٹھادر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرکے القائدہ کے ایک رکن کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا جبکہ موقع سے اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق القاؑدہ کے مبینہ رکن حمود اعظم قاسمی سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد کیا گیا ہے جبکہ بریگیڈ کے علاقے سے ساس کو قتل اور بیوی کو زخمی کرنے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔

رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کارروائی کے دوران 15 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے باعث مبینہ ٹاؤن میں ایک رہائشی عمارت کے اطراف خندقین کھودی گئیں ہیں اور عمارت کے اطراف پر رکاوٹیں قائم کرکے پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کر دی گی ہے تا کہ دہشت گردی کے خطرات کو کم سے کم کیا جاسکے

متعلقہ عنوان :