اسلام آباد کے وکلاء کا(کل) عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان، ڈسٹرکٹ بار اور ہائی کورٹ بار کے مشترکہ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،نصیر کیانی ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ہی عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا ، محسن اختر کیانی

اتوار 9 مارچ 2014 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) اسلام آباد کے وکلاء نے سانحہ ایف ایٹ کچہری کے خلاف (کل)پیر کے روز بھی عدالتوں میں پیش نہ ہونے اور ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر ڈسٹرکٹ بار نصیر کیانی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پیر کو ڈسٹرکٹ بار اور ہائی کورٹ بار کے مشترکہ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، جبکہ چیف جسٹس پاکستان سے کچہری میں رینجرز تعینات کروانے کی درخواست کی جائے گی۔صدر ہائی کورٹ بار محسن اختر کیانی نے کہاکہ سانحہ کچہری کے بعد اب تک وکلاء کا اعتماد بحال نہیں ہوا،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ہی عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :