شاہد آفریدی کا کراچی ایئر پورٹ آمد پر شاندار استقبال، لئیق احمد ‘خالد خان نے محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کئے

اتوار 9 مارچ 2014 21:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) شاہد آفریدی کی کراچی ایئر پورٹ آمد پر سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر لئیق احمد ‘ڈپٹی سیکریٹری محمد خالد خان نے ان کا استقبال کیا اور محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے اور ان پر گل پاشی کی گئی‘اس موقع پر شاہد آفریدی نے محکمہ کھیل سندھ کا شاندار استقبال کرانے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ مشیر ربانی اور محکمہ کھیل کے اعلی افسران موجود تھے۔