براہ راست بات چیت کے لئے حکومت کے جواب کا انتظار ہے ، مولانا یوسف شاہ ، حکومت کی جانب سے نئی کمیٹی کے نام (کل)مل جائینگے ، طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن کی گفتگو

اتوار 9 مارچ 2014 20:21

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) طالبان مذاکراتی کمیٹی نے کہا ہے کہ براہ راست بات چیت کے لئے حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کمیٹی کے رابطہ کار مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نئی کمیٹی کے نام انہیں (کل) پیر تک مل جائیں گے جبکہ طالبان نے مولانا سمیع الحق کی قیادت میں موجودہ کمیٹی پر ہی اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے قبل کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ وہ براہ راست مذاکرات کے لئے وزیرستان جانے کو بھی تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :