صحت کا انصاف ،چھٹے مرحلے میں سات لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن،چار ہزار رضاکاروں نے 95یو سیز میں 3لاکھ گھروں کا دورہ کیا،ڈینگی وائرس اور بچوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگہی پمفلٹس بھی تقسیم،پولیو سمیت بچوں کی تمام بیماریوں کا خاتمہ کر کے غریب بچوں کو موت کے منہ سے بچائیں گے،صوبائی وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی
اتوار 9 مارچ 2014 19:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) صحت کا انصاف مہم کے چھٹے مرحلے کیدوران پشاور کی 95یونین کونسلز میں سات لاکھ سے زائدبچوں کو نو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی گئی۔صوبائی وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی نے کینٹ ہسپتال پشاور میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔مہم کیدوران پشاور کی 95یونین کونسلز میں تقریباً ساڑھے سات لاکھ بچوں تک رسائی کر کے انہیں نو مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی۔
مہم کیدوران چار ہزار رضاکار ٹیموں نے تین لاکھ گھرو ں میں جا کر پولیو سمیت نو بیماریوں کی ویکسین بچوں کو فراہم کی۔(جاری ہے)
اس موقع پربچوں کی نو بیماریوں کے علاوہ ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے جبکہ چار یو سیز میں فری میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے۔وزیر صحت شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو سمیت بچوں کی تمام بیماریوں کا بھی خاتمہ کر کے غریب بچوں کو موت کے منہ سے بچائیں گے ۔
انھوں نے کامیاب مہم پر تحریک انصاف کے رضا کاروں،محکمہ صحت،اساتذہ،انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہم میں حصہ لینے والا ہر شخص خراج تحسین کا مستحق ہے ،خطرات کے باوجود مہم کی کامیابی اس میں حصہ لینے والوں کی بدولت ممکن ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.