جماعتہ الدعو ة کے امدادی رضاکاروں پر مشتمل ٹیمیں تھرپارکر کے دور دراز دیہاتوں و علاقوں میں پہنچ گئیں، ڈیپلو،اسلام کوٹ ،پانیلو،پانیلی،چھائی چھاچھرو،دھرم اور دیگر علاقوں میں بھی پکی پکائی خوراک تقسیم کی تقسیم شروع

اتوار 9 مارچ 2014 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) جماعتہ الدعو ة پاکستان کے امدادی رضاکاروں پر مشتمل ٹیمیں تھرپارکر کے دور دراز دیہاتوں و علاقوں میں پہنچ گئیں،مٹھی شہر کی طرح ڈیپلو،اسلام کوٹ ،پانیلو،پانیلی،چھائی چھاچھرو،دھرم اور دیگر علاقوں میں بھی پکی پکائی خوراک تقسیم اور مریضوں کا طبی معائنہ اور ادویات فراہم کرنا شروع کر دیں۔گزشتہ روز تین ہزار سے زائد مریضوں کو کھانا تقسیم کیا گیا۔

جلد متاثرین میں ایک ماہ کا راشن بھی تقسیم کیاجائے گا۔جماعالدعو کے ادارے فلاح انسانیت فانڈیشن کی طرف سے تھرپارکر کے قحط زدگان کے لئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ چیئرمین فلاح انسانیت فانڈیشن حافظ عبد الرف خود امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ گزشتہ روزمٹھی میں قائم ریلیف کیمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہماری امدادی ٹیمیں مٹھی سمیت ڈیپلو،اسلام کوٹ ،پانیلو،پانیلی،چھائی چھاچھرو،دھرم اور دیگر علاقوں میں بھی پکی پکائی خوراک لیکر پہنچی ہیں جہاں پر تین ہزار سے زائد متاثرین کو تیار کھانا تقسیم کیا گیا ،جبکہ فلاح انسانیت فانڈیشن کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ٹیمیں نے میڈیکل کیمپوں میں دو ہزار سے زائد مریضو ں کو طبی سہولتیں فراہم کیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا فلاح انسانیت فانڈیشن کی طرف سے بچوں کے لئے خصوصی طور پر جوس ،بسکٹ ،دودھ اور دیگر اشیائے خورونوش تقسیم کی جارہی ہیں ۔امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کا سروے بھی کر رہی ہیں اور متاثرین کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے جلد متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کے خشک راشن کی تقسیم بھی شروع کر دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فانڈیشن اور جماع الدعو کے امدادی رضا کار بلا تفریق مسلمانوں کے ساتھ ہندوں کوبھی امداد فراہم کر رہے ہیں سینکڑوں ہندو متاثرین میں پکی پکائی خوراک تقسیم کی گئی ہے اور ان کا علاج معالجہ بھی کیا جارہاہے ۔حافظ عبدالرف نے کہا کہ آئندہ دنوں میں امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی ۔تاکہ متاثرین کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے ۔