آنیوالے چند سالوں میں پاکستان دنیا کی بہترین معیشت رکھنے والا ملک ہوگا ‘وفاقی وزیر دفاعی پیداوار،مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کر کے ملک کو امن کا گہوارا بنائیگی ‘ رانا تنویر حسین

اتوار 9 مارچ 2014 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار راناتنویرحسین نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن اس کے باوجود عوامی خدمت کا سفر جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایشیا کا ترقی یافتہ ملک بنائیں گے ،آنے والے چند سالوں میں پاکستان دنیا کی ایک بہترین معیشت رکھنے والا ملک ہوگا ۔

کوٹ عبدالمالک اور جمال ٹاؤن میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کے مثبت اقدامات کی بدولت معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کر کے ملک کو امن کا گہوارا بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے مگر اس کے باوجود تعلیم ،صحت اور معاشی میدان میں ہم پاکستان کو ایک باوقار ملک بنائیں گے۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین نے ٹاؤن کمیٹی کوٹ عبدالمالک کی تمام رابطہ سڑکوں کی از سر نو تعمیر کا بھی اعلان کیا ۔تقریب سے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول، ضلعی کوارڈینٹر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمود گورائیہ،سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،بعدا زاں رانا تنویر حسین نے بجلی کی فراہمی کے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کرکے علاقہ کو بجلی کی فراہمی کا افتتاح بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :