تھرپارکر میں قحط سے ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں،وزیر اعظم (کل) دورہ کرینگے‘ حمزہ شہباز شریف ،سندھ فیسٹول میں شرکت کیلئے سب موجود تھے جہاں ماؤں کے بچے بلک بلک کر جان دے رہے ہیں اس طرف کسی کی توجہ نہیں ،ہم نے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنی ہے ، پنجاب حکومت پانچ کروڑ کا امدادی سامان بھجوا رہی ہے‘ مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)،تھرپارکر کے متاثرین کے لئے امدادی سامان کے ٹرک روانہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
اتوار 9 مارچ 2014 17:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ضلع تھرپارکر میں قحط سے ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ فیسٹول میں شرکت کیلئے تو سب موجود تھے لیکن جہاں ماؤں کے بچے بلک بلک کر جان دے رہے ہیں اس طرف کسی کی طرف توجہ نہیں ، وفاق اور پنجاب تھر کے متاثرین کی مدد کر رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف بھی کل ( پیر ) تھر کا دورہ کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھرپارکر کے متاثرین کے لئے امدادی سامان کے ٹرک روانہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔حمزہ شہباز
شریف نے کہا کہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں قحط سے معصوم بچوں کی ہلاکتیں انتہائی افسوسناک اور المیہ ہے ۔(جاری ہے)
میڈیا کے کردار نے مرے ہوئے ضمیر جھنجوڑے ۔ انہوں نے کہا کہ جان کی کوئی قیمت نہیں اور مرنے والے بچے پاکستان کے بچے ہیں ۔
اس واقعے پر چند افسران کو معطل کر دینا کافی نہیں ، اصل حقائق سامنے لانے کیلئے شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داروں کو سزا دے کر ایک مثال بنانا چاہیے تاکہ دوبارہ اس طرح کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ فیسٹول میں شرکت کے لئے تو سب موجود تھے لیکن جہاں ماؤں کے بچے بلک بلک کر جان دے رہے ہیں اس طرف کسی کی توجہ نہیں جو قابل افسوس ہے ۔انہوں نے سندھ حکومت کی طرف سے پنجاب حکومت کی امداد کی پیشکش مسترد کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنا ہی انسانیت اور سیاست ہے ۔ پنجاب نے ملک بھر میں کہیں بھی آنے والی آفت کے موقع پر ہمیشہ بڑے بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے ، ہم اس موقع پر نہ پنجابی، بلوچی ، پٹھان اور نہ ہی سندھی ہیں بلکہ ہم سب پاکستانی ہیں اور تھر بھی پاکستان کا حصہ ہے او رہم نے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق او رپنجاب متاثرین کی مدد کر رہا ہے ، پنجاب حکومت تھر کے متاثرین کے لئے پانچ کروڑ روپے کا امدادی سامان بھیج رہی ہے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی کل ( پیر ) تھرپارکر کا دورہ کریں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.