خیبر ایجنسی میں پہاڑی تودہ گرنے سے دو مزدور جاں بحق

اتوار 9 مارچ 2014 16:39

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء)خیبر ایجنسی میں پہاڑی تودہ گرنے سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں جمرود کے علاقے سورقمرمیں میں پہاڑی تودہ گرنے سے دو مزدورجاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کرلاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاکے حوالے کردیا۔