جیکب آباد ،زمین کا تنازعہ حل کرنے کے لئے بلائے گئے جرگے میں مخالفین کی فائرنگ سے 5افراد ہلاک ،پانچ زخمی ، صوبائی وزیر میرممتاز جکھرانی اور میراعجاز خان جکھرانی کے رشتے دار جرگے کے سربراہ سردار نورالرحمان بھی زخمی

اتوار 9 مارچ 2014 16:39

جیکب آباد ،زمین کا تنازعہ حل کرنے کے لئے بلائے گئے جرگے میں مخالفین ..

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) جیکب آباد کے مولاداد محلے میں زمین کا تنازعہ حل کرنے کے لئے بلائے گئے جرگے میں مخالفین کی فائرنگ سے 5افراد ہلاک اور5زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محلہ مولا داد میں زمین کا معاملہ نمٹانے کے لیے جرگہ منعقد کیا جارہا تھا کہ جرگے میں معاملات طے نہ ہونے کے باعث دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر لا ٹھیوں سے حملہ کردیااسی دوران ایک فریق کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گئی جس سے5افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

فائرنگ سے جرگے کے سربراہ سردار نورالرحمان بھی زخمی ہوئے جو صوبائی وزیر میرممتاز جکھرانی اور ایم این اے میراعجاز خان جکھرانی کے رشتے دار ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعہ کے باعث ہوا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :