Live Updates

وزیر داخلہ اور عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، طالبان سے مذاکرات اور اسلام آباد کچہری سانحہ پر تبادلہ خیال ،ملک میں قیام امن کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ،عمران خان کی مکمل تعاون کی یقین دہانی ، طالبان سے بات چیت ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بنانے پر مشاورت کی گئی ،ذرائع

اتوار 9 مارچ 2014 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) حکومت اور تحریک انصاف نے ملک میں قیام امن کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماوٴں نے طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ترجمان عمران خان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور تحریک انصاف نے چیئرمین نے سانحہ کچہری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق عمران خان اور چودھری نثار کے درمیان گذشتہ ایک ماہ سے مسلسل رابطہ ہے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوٴں کے درمیان کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہونے والے مذاکرات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بنانے پر مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماوٴں نے گفت گو میں طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ذرائع کے مطابق عمران خان نے طالبان کے معاملے پر حکومتی موٴقف کی حمایت کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی واضح رہے کہ وزیراعظم نے جمعرات کے روز طالبان سے مذاکرات کرنے والی 4 رکنی کمیٹی تحلیل کردی تھی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات