بلاول بھٹو زرداری دن میں 4 مرتبہ تھر کی صورت حال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں ، سید قائم علی شاہ ،تھر کے متاثرین ہمارے بھائی ہیں ،دکھ بانٹنا چاہتے ہیں ، عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتے ہیں ، ہونے والی کوتاہیوں کا ازالہ کرینگے ، نئی ضلعی انتظامیہ آ چکی ہے ،امید ہے جلد ہی صورتحال قابو پالے گی ،جاں بحق بچوں کے لواحقین کو فی کس 2 ، 2 لاکھ روپے دئیے جائیں گے، امدادی رقم رواں ہفتے فراہم کی جائیگی ، وزیر اعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 9 مارچ 2014 16:38

بلاول بھٹو زرداری دن میں 4 مرتبہ تھر کی صورت حال کے بارے میں دریافت کرتے ..

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری دن میں 4 مرتبہ تھر کی صورت حال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں ، تھر کے متاثرین ہمارے بھائی ہیں ،دکھ بانٹنا چاہتے ہیں ، عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتے ہیں ، ہونے والی کوتاہیوں کا ازالہ کرینگے ، نئی ضلعی انتظامیہ آ چکی ہے ،امید ہے جلد ہی صورتحال قابو پالے گی ،جاں بحق بچوں کے لواحقین کو فی کس 2 ، 2 لاکھ روپے دئیے جائیں گے، امدادی رقم رواں ہفتے فراہم کی جائیگی ۔

اتوار کو تھر کے شہر مٹھی میں اعلی سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ تھر کے متاثرین ہمارے بھائی ہیں ہم ان کے دکھ بانٹنا چاہتے ہیں، ہم اپنے آپ کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتے ہیں اس سلسلے میں جو بھی کوتاہیاں ہوئی ہیں اس کا ازالہ کریں گے تاہم اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ضلع میں نئی انتظامیہ آئی ہے امید ہے کہ وہ جلد ہی صورت حال پر قابو پالے گی۔

(جاری ہے)

سید قائم علی شاہ نے کہا کہ تھر متاثرین کی مدد کے لئے امدادی کاموں میں کچھ مشکلات ہیں جنہیں جلد ہی دور کرلیا جائے گا۔ علاقے میں موبائل ڈسپینسریاں کام کررہی ہیں جبکہ کراچی سمیت دیگرعلاقوں سے ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں،اس کے علاوہ مال مویشیوں کو بچانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو فی کس 2 ، 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے، یہ امدادی رقم اسی ہفتے فراہم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دن میں 4 بارتھرکی صورت حال کا پوچھتے ہیں، وہ مٹھی پہنچنے تک راستے میں ان کا 2 مرتبہ فون آیا اور متاثرین کے بارے میں دریافت کیا۔