سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد (کل ) دوبارہ ہوگا

اتوار 9 مارچ 2014 16:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء)سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد (کل ) پیر کوسہ پہر تین بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کرینگے اجلا س میں نجی کارروائی کا دن ہوگا جن میں اراکین کی جانب سے پرائیویٹ بل اور دیگر ایجنڈا نمٹا یا جائیگا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں تھر میں ہلاکتوں اور قحط سالی پر بحث کا امکان ہے ۔