گڈانی پاور منصوبہ حکومت کا قابل مثال منصوبہ ہے ، جلد تکمیل کی ضرورت ہے ، وفاقی وزیر خزانہ ،مقامی نجی شعبہ کے وسائل کی بی او ٹی کی شرائط پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ،ا سحاق ڈار کا خطاب ،وزیر خزانہ کی جامشورو کوئلہ سے چلنے والے منصوبہ کی تعمیر کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت،نیسپاک تمام منصوبہ کا پی سی ون تیار کر رہا ہے ، جیٹی کی تعمیر اور متعلقہ انفراسٹرکچر بھی شامل ہوں گے ، نرگس سیٹھی کی بریفنگ
اتوار 9 مارچ 2014 16:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گڈانی پاور منصوبہ حکومت کا قابل مثال منصوبہ ہے ، جلد تکمیل کی ضرورت ہے ، مقامی نجی شعبہ کے وسائل کی بی او ٹی کی شرائط پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اتوار کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کی زیر صدارت گڈانی پاور پارک کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں وزارت خزانہ کے مشیر رانا اسد امین، ایڈیشنل سیکرٹری شاہد محمود اور وزارت خزانہ کے اعلی حکام نے شرکت کی
اس موقع پر اقتصادی امور ڈویژن کی سیکرٹری نرگس سیٹھی نے وزیر خزانہ کو منصوبہ کے بورڈ کے فریم ورک کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ کی جگہ بے مثال ہے کیونکہ یہ کراچی کے قریب ہے اور یہاں پر سب انڈسٹریل سٹیٹ کے بنیادی ڈھانچہ سے بھی فائدہ ہو گا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ منصوبہ پی ایم ایل این کی حکومت کا قابل مثال منصوبہ ہے اور اس کی جلد از جلد تکمیل کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں الٹرا سپر ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی اور آزاد ذرائع سے تفصیلی سٹڈی کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مقامی نجی شعبہ کے وسائل کی بی او ٹی کی شرائط پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے بجلی کی سستی ترین پیداوار کے منصوبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہماری وسط اور لمبی مدت کیلئے بجلی کی ضروریات پوری ہونگی۔وزیر خزانہ نے آئی پی ڈی ایف کو ہدایت کی کہ وہ گڈانی منصوبہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ساتھ مل کر کام کرے۔ انہوں نے جامشورو کوئلہ سے چلنے والے منصوبہ کی تعمیر کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی جس کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنڈز بھی پہلے سے دستیاب ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.