عدالتی ہفتہ ، بلدیاتی انتخابات ، حلقہ بندیاں ،کچہری حملہ اور سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوگی

اتوار 9 مارچ 2014 16:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں (کل)پیر کو شروع ہونے والے رواں ہفتے کے دور ان بلدیاتی انتخابات ، حلقہ بندیاں اور اسلام آباد کچہری حملہ اور سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق (کل)پیر کو شروع ہونے والے ہفتے کے دوران سپریم کورٹ میں اسلام آباد کچہری حملہ کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی تین رکنی بینچ پنجاب میں حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیئے جانے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ا پیل اور ملک میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم جاری کر نے کے لئے دائر مقدمات کی سماعت کریگا بینچ کی سربراہی چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کرینگے جسٹس عارف حسین خلجی اور جسٹس شیخ عظمت سعید بینچ میں شامل ہیں