پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت (منگل) کو ہوگی ، فرد جرم عائد کئے جانے کاامکان

اتوار 9 مارچ 2014 16:33

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت (منگل) کو ہوگی ، فرد جرم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت منگل کو ہوگی جس میں سابق صدر پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کئے جانے کاامکان ہے

تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشر ف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں منگل کو سماعت کریگی عدالت عظمیٰ نے سابق صدر کو گیارہ مارچ کو عدالت میں طلب رکھا ہے سابق صدر پر فرد جرم عائد کئے جانے کاامکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :