سپریم کورٹ میں تھر میں بچوں کی موت پر از خود نوٹس کیس کی سماعت (کل) ہوگی

اتوار 9 مارچ 2014 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں تھر میں بچوں کی موت پر از خود نوٹس کیس کی سماعت (کل)پیر کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان مسر جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں فل بینچ (کل) پیر کو تھرپارکر میں قحط سالی کے باعث 100سے زائد بچوں کی ہلاکت کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کریگا عدالت عظمیٰ نے (کل)دس مارچ کو سماعت کے موقع پر سندھ کے چیف سیکریٹری سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے واضح رہے کہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے موجودہ چیف جسٹس کو ایک خط میں تھر میں قحط سالی سے بچوں کی ہلاکتوں پر عوامی مفاد میں از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ تھرپارکر میں غذائی قلت اور قحط سالی کے باعث درجنوں بچے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق انسانی جانوں اور مویشیوں کو بچانے کے لیے کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں