افغانستان کے سرحدی علاقے میں دھماکا، 4 افرادہلاک،12 زخمی

اتوار 9 مارچ 2014 16:22

چمن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی میں دھماکے سے 4 افرادہلاک اور12 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

افغان پولیس کے مطابق دھماکا افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی کے بازار میں ہوا جس میں 4 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپن بولدک کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ،زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :