خضدار میں فائرنگ، بی این پی کے ضلعی صدر حاجی عطااللہ جاں بحق

اتوار 9 مارچ 2014 16:22

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) بلوچستان کے شہر خضدار میں فائرنگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی عطااللہ محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے ،پولیس کے مطابق مسلح افراد نے حاجی عطاء اللہ محمد زئی کی گاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجہ میں حاجی عطاء اللہ محمد زئی اور کا محافظ جاں بحق ہو گئے ،واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

(جاری ہے)

زخمی اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :