معصوم بچی سے زیادتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری حکومت اور پولیس کیلئے ”طعنہ “بن گئی،تحقیقات کرنے والی کمیٹیوں نے بھی پیشرفت نہ ہونے کے باعث خاموشی اختیار کر لی

اتوار 9 مارچ 2014 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود معصوم بچی سے زیادتی کے ملزمان کی عد م گرفتاری حکومت اور پولیس کیلئے ” طعنہ“ بن گئی ، اپوزیشن اس معاملے کو لے کر حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھانے کا کوئی موقع ہاتھ نہیں جانے دیتی ، تحقیقات کرنے والی کمیٹیاں بھی پیشرفت نہ ہونے کے باعث خاموش ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ستمبر 2012ء میں مغلپورہ کے علاقہ میں ملزمان نے پانچ سالہ بچی کو اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اسکے بعد اسے گنگا رام ہسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے تھے ۔ حکومت اور عدالت نے اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا جس پر اسکی تحقیقات کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں لیکن پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود معصوم بچی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے اور یہ معاملہ حکومت اور پولیس کے لئے طعنہ بن گیا ہے اور اپوزیشن اس ایشو پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی ۔

متعلقہ عنوان :