شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا متاثرہ بچوں کی تعداد 24ہوگئی ، کمرہ باغ میں چھ ماہ کی بچی زرمینہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی

اتوار 9 مارچ 2014 14:11

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،چھ ماہ کی زرمینہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ صحت کے مطابق شاملی وزیرستان کے علاقے کمرہ باغ میں چھ ماہ کی بچی زرمینہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، رواں سال فاٹا میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد چوبیس ہو گئی،جبکہ خیبرپختونخوا سے تین کیسز سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ستائس بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،،،شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں اس سال چودہ اور میر علی میں سات بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوئے ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کو ایک بار بھی پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے۔