قومی سینئر مین ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ 18 مارچ کو منعقد ہو گی

اتوار 9 مارچ 2014 13:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء)قومی سینئر مین ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ آئندہ ماہ 18 مارچ کو پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق چمپئن شپ انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے قوانین کے مطابق کھیلی جائیگی اور ایونٹ میں شریک ویٹ لفٹرز کے درمیان 56، 62، 69، 77، 85، 94، 105 اور 105 پلس کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے۔ پی ڈبلیو ایف کے ترجمان کے مطابق چمپئن شپ میں فیڈریشن سے الحاق شدہ ٹیموں جن میں واپڈا، ایچ ای سی، ریلویز، آرمی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا شامل ہیں کے تن ساز مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں قسمت آزمائی کریں گے۔