ہالی وڈ ایکشن فلم”نیڈ فارسپیڈ“ کا شاندار پریمئیر، فلم کی پوری کاسٹ کو ایک ساتھ دیکھ کر مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا

اتوار 9 مارچ 2014 13:32

ہالی وڈ ایکشن فلم”نیڈ فارسپیڈ“ کا شاندار پریمئیر، فلم کی پوری کاسٹ ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) لاس اینجلس میں ریسنگ ویڈیو گیمزکی مشہور سیریز سے ماخوذ ہالی وڈ ایکشن فلم”نیڈ فارسپیڈ“ کے شاندار پریمئیر کا اہتمام کیا گیا۔پریمئیر میں فلمی ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے شائقین کا سیلاب امڈ آیا۔ فلم کی پوری کاسٹ کو ایک ساتھ دیکھ کر مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

(جاری ہے)

فنکاروں نے شائقین کے ساتھ تصاویر بنا کر شائقین کو خوش کیا۔

ریڈ کارپٹ پریمیر کے دوران فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والےAaron Paul کی گاڑی گرم ہو کر بند ہو گئی اور انھیں پیدل ہی جانا پڑا۔ سنسنی خیز فلم”نیڈ فارسپیڈ“ کی کہانی کار ریس کے کھلاڑی کی ہے جسے مجرم نہ ہوتے ہوئے بھی جیل کاٹنی پڑتی ہے۔

متعلقہ عنوان :