کوئٹہ،جیونی میں بیکری پر دستی بم کے حملے میں 10افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 8 مارچ 2014 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) جیونی میں بیکری پر دستی بم کے حملے میں 10افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جیونی بازار میں واقع ایک بیکری پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر جیونی سول ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔