Live Updates

بچے بھوکے مر رہے ہیں سندھ حکومت کو ناچ گانوں سے فرصت نہیں: عمران خان

ہفتہ 8 مارچ 2014 22:59

بچے بھوکے مر رہے ہیں سندھ حکومت کو ناچ گانوں سے فرصت نہیں: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے تھرپارکر میں جنم لینے والے بدترین المیے کی ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ثقافتی میلوں میں مگن ہے تو دوسری طرف ہزاروں شہری غزائی قلت کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تھرپارکر میں قحط زدہ شہریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر میں معصوم بچے بھوکے مر رہے ہیں تو دوسری طرف سندھ حکومت کو ناچ گانوں سے فرصت نہیں ہے۔

عمراں خان نے کہا کہ تمام وسائل کے باوجود صوبائی حکومت کا تھرپارکر کے عوام کو بھوک اور قحط کے حوالے کرنا افسوسناک ہے۔ چیرمین تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ ‫حکومت قحط زدہ عوام کو ادویات اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگ دھشتگردی کا نشانہ بنتے ہیں تو سندھ کے دیہی علاقوں میں بھوک اور افلاس لوگوں کی جانیں لے رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :