دینی مدارس کے خلاف قومی اسمبلی سے کوئی قانون پاس نہیں ہونے دیں گے ، مولانا فضل الرحمن ، مذاکرات کے لئے فوج سمیت تمام اداروں کو اعتماد میں لینا حکومت کی ذمہ داری ہے ، انٹرویو
ہفتہ 8 مارچ 2014 22:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے خلاف قومی اسمبلی سے کوئی قانون پاس نہیں ہونے دیں گے ، مذاکرات کے لئے فوج سمیت تمام اداروں کو اعتماد میں لینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے دینی مدارس کے خلاف کوئی قانون پیش کیا گیا تو جمعیت علمائے اسلام(ف) اس کی بھرپور مخالفت کرے گی اور اسمبلی سے مدارس کے خلاف قانون کو پاس نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مذاکرت کے نام پر غیر سنجیدہ کام کیا گیا، مذاکرات کے لئے جے یو آئی (ف) نے قبائلی جرگے کی صورت میں پلیٹ فارم دیا جب کہ حکومت غیر ضروری مسائل کو چھیڑ رہی ہے۔
مولانا فضل الرحما ن نے کہا کہ مذاکرات کے لئے فوج سمیت تمام اداروں کو اعتماد میں لینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.