کام، کام اور کام۔۔۔۔۔۔شہبازشریف کا عملی ثبوت

ہفتہ 8 مارچ 2014 22:23

کام، کام اور کام۔۔۔۔۔۔شہبازشریف کا عملی ثبوت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف طویل مسافت طے کر کے ہفتے کی سہ پہر ترکی کے ایک روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچے۔وزیراعلیٰ ائیر پورٹ سے سیدھے پنجاب اسمبلی گئے جہاں انہوں نے اجلاس میں شرکت کی اور خواتین کی مناسب نمائندگی پنجاب 2014کا مسودہ قانون کی متفقہ منظوری کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اپوزیشن سمیت حکومتی اراکین کو مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

بعدازاں وزیراعلیٰ نے ایوان اقبال میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے دوررس اور جامع پیکیج کا ا علان کیا۔تقریب کے بعد وزیراعلیٰ نے ایوان وزیراعلیٰ میں ایک اجلاس کی صدارت کی اور غیر ملکی وفد سے بھی ملاقات کی۔ترکی سے لاہور تک 6گھنٹے کی فلائٹ اور اس کے بعد مسلسل تقریبات او راجلاسوں میں شرکت کے باوجود وزیراعلیٰ کے چہرے پر تھکن کے کوئی آثار نہ تھے اور وہ ہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :