طالبان سے مذاکرات ، وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواہ حکومت کواعتماد میں لے لیا ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکی تصدیق

ہفتہ 8 مارچ 2014 22:23

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواہ حکومت کواعتماد میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت نے براہ راست مذاکرات کیلئے رابطہ کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی میں نمائندگی کیلئے2نام وفاق کوبھجوادئیے۔وفاقی حکومت جس نام پراتفاق کریگی اسکا اعلان کیاجائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں،کامیابی کیلئے پرامید ہیں