صدر ممنون حسین کا گورنر سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ ، تھرپاکر کی صورتحال پر تبادلہ خیال ،متاثرہ لوگوں کی فوری مدد کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں ،صدر کی گورنر کو ہدایت

ہفتہ 8 مارچ 2014 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) صدر ممنون حسین نے ہفتہ کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ان کے ساتھ تھرپارکر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صدر نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بارے رپورٹ طلب کی اور متاثرہ لوگوں کی ریلیف کیلئے اب تک کئے جانے والے اقدامات بارے استفسار کیا۔ انہوں نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ متاثرہ لوگوں کی فوری مدد کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :