افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں 25مارٹر گولے داغے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، پاکستان کا احتجاج

ہفتہ 8 مارچ 2014 22:22

پشاور (رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں 25مارٹر گولے داغے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی عسکری ذرائع کے مطابق افغانستان سے پاکستان میں مارٹر فائر ہونے کا سلسلے ہفتہ کی صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

مارٹر گرنے کا یہ سلسلہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔ذرائع کے مطابق یہ مارٹر افغان سرحدی پولیس کی جانب سے ترخوبی کیمپ سے فائر کیے گئے تھے۔پاکستانی عسکری ذرائر کے بقول تقریباً دو گھنٹوں میں پچیس مارٹر فائر کیے گئے۔ذرائع کے مطابق مارٹر سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے اس واقعے کے بعد احتجاج کیا ۔