وزیر اعظم طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کیلئے وزیر وں مشیروں کی بیان بازی پر پابندی لگائیں ‘ سید منور حسن ،وزیر دفاع کا بیان ”طالبان سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو آپریشن کے سوا کوئی چار ہ نہیں“ قومی پالیسی سے متصادم ہے،فوج کی طرف سے مذاکراتی عمل کا حصہ نہ بننے اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا بیان خوش آئند ہے‘ امیر جماعت اسلامی
ہفتہ 8 مارچ 2014 20:21
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے وزیر دفاع کی طرف سے دیئے گئے بیان ”طالبان سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو آپریشن کے سوا کوئی چار ہ نہیں“ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کیلئے وزیر وں مشیروں کی بیان بازی پر پابندی لگائیں ،جب وزیر داخلہ فوکل پرسن ہیں تو پھر بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والوں کو کیوں نہیں روکا جارہا ،خواجہ آصف کا برطانوی نشریاتی ادارے کو دیا گیا انٹر ویو قومی پالیسی سے متصادم ہے ۔
سید منورحسن نے کہا کہ فوج کی طرف سے مذاکراتی عمل کا حصہ نہ بننے اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا بیان خوش آئند ہے، سیکیورٹی اداروں کوطالبان کی طرف سے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے موجود بیرونی ہاتھ کا کھوج لگا نا چاہیے اور مذاکرات کی کامیابی کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہئے طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے بعد ہونے والے واقعات کو طالبان سے منسوب کرنا افسوس ناک ہے جبکہ وہ ان واقعات سے لا تعلقی کا اظہار کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کو بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.