اعصام الحق اور روہن بوپنا بی این پی پری باس اوپن ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد باہر

ہفتہ 8 مارچ 2014 20:16

کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء)پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور روہن بوپنا بی این پی پری باس اوپن ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے بھارتی جوڑی دار روہن بوپنا کا مقابلہ راجر فیڈرر اور سٹانسلاس واوررینکا پر مشتمل سوئٹزرلینڈ کی جوڑی سے ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے پاک بھارت جوڑی کا ساتھ نہ دیا، سوئٹزرلینڈ کی جوڑی نے پہلے سیٹ میں 6-2 سے کامیابی حاصل کی، اعصام اور بوپنا نے دوسرے سیٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹائی بریک پر 7-6 سے کامیابی حاصل کر کے میچ میں کم بیک کیا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا تاہم فیڈرر اور واورینکا نے 10-6 سے کامیابی حاصل کر کے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔