کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق

ہفتہ 8 مارچ 2014 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود ریڑھی گوٹھ مسلم آباد کالونی میں منشیات فروش گروہوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کی زد میں آکر 3سالہ بچہ وہاب ولد نجیب اللہ جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ سے بچے کی کزن 6سالہ بچی زیب النساء دخر دم ساز خان زخمی ہوگئی ۔

پولیس کے مطابق مقتول بچے کا والد دو بیٹوں کا باپ اورتعمیراتی مشینری کی گاڑیوں کا آپریٹر ہے ۔گلشن معمار تھانے کی حدود پیر الہی بخش گوٹھ واٹر بورڈ کے احاطے میں جھاڑیوں سے 35سالہ حافظ قرآن عادل حسین ولد تاج محمد کی گولیاں لگی لاش ملی ۔پولیس کے مطابق مقتول جنجال گوٹھ فیضان ٹاوٴن میں دودھ کا کاروبار کرتا ہے اور گزشتہ رات اپنی دکان بند کرکے اپنے گھر جارہا تھا کہ تین مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے راستے سے اغواء کرلیا اور بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولیاں مارکر قتل کردیا بعد ملزمان لاش کو مذکورہ جگہ پھینک کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مقتول کی 3ماہ بعد شادی ہونی تھی ۔تین بھائیوں میں سب سے بڑا اور حسن بروہی گوٹھ کا رہائشی اور اس کا آبائی تعلق صوابی سے تھا ۔مومن آباد تھانے کی حدود فقیر کالونی اورنگی ٹاوٴن نمبر 10میں فائرنگ سے 20سالہ محمد مراد بخش ولد پیر بخش اور 28سالہ عبدالماجد ولد عبدالقدیر بلوچ زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مضروب ہارڈ ویئر کی دکان پر بیٹھے تھے اور گھات کر لگاکر نشانہ بنایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :