غفلت برتنے پرکمشنر میرپورخاص ،ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عہدوں سے فارغ

ہفتہ 8 مارچ 2014 19:50

میرپور خاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) سندھ حکومت نے غفلت برتنے پر کمشنر میر پور خاص اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کو ہٹا دیا لیکن امداد کی فراہمی میں کوئی تیزی نہیں آسکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھر میں قحط کی صورت حال میں غفلت برتنے پرکمشنر میرپورخاص ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ کے مطابق حکومت نے کمشنر غلام مصطفی پھل اور ڈپٹی کمشنر مخدوم عقیل الزماں کو محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کی جگہ ساجد جمال ابڑو کو کمشنر میرپورخاص اور آصف اکرام کو ڈپٹی کمشنر تھرپارکر تعینات کیا گیا ہے۔ دونوں افسروں کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔