کراچی،انسداد دہشت گردی عدالت نے رینجرز اہلکار کے ہاتھوں شہری کے قتل کیس کا فیصلہ 27 مارچ تک موخر کردیا

ہفتہ 8 مارچ 2014 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رینجرز اہلکار کے ہاتھوں شہری کے قتل کیس کا فیصلہ 27 مارچ تک موخر کردیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے 11 فروری کو وکلا اور گوہان کے بیانات مکمل ہونے کے بعد رینجرز اہلکار شہزاد مسیح کے ہاتھوں غلام حیدر قتل کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔4 جون 2013 کو شاہ فیصل کالونی تھانہ کی حدود میں کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شہری غلام حیدر جاں بحق جبکہ اس کا ایک عزیز زخمی ہوگیا تھا ہفتہ کے روز سنایا جانے والا فیصلہ معزز جج کی رخصت کی وجہ سے 27 مارچ تک موخر کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :