(ن) لیگ نے خواتین سے ہمارے دور کی سہولتیں اور بلدیاتی اداروں میں نمائندگی بھی چھین لی‘ چودھری پرویزالٰہی ،گھریلو خاتون آج سب سے زیادہ متاثر ہے، ہم نے جو کہا کر دکھایا، عالمی اداروں نے بھی خواتین کیلئے ہمارے کامیاب منصوبوں کی تعریف کی ،انہیں اپنے وعدوں کا بھی احساس نہیں، اسمبلی میں پیش کردہ بل میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ذکر نہیں، ان کے دھرنے میں ساتھ دینگے‘ خواتین کنونشن سے خطاب ،مہنگائی کے باعث مائیں خود اپنے جگر گوشتے قتل کر رہی ہیں، پرویزالٰہی دور کی قیمتیں اور سہولتیں واپس دی جائیں‘متفقہ قراردادیں
ہفتہ 8 مارچ 2014 18:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ (ن)لیگ نے خواتین سے ہماری دی گئی سہولتیں اور بلدیاتی اداروں میں نمائندگی بھی چھین لی ہے، دن بدن بڑھتی مہنگائی، لاقانونیت وغیرہ سے آج گھریلو خاتون سب سے زیادہ متاثر ہے، ہم نے خواتین کی یونیورسٹیاں، تربیتی مراکز اور فلاحی ادارے بنائے، تعلیم دشمنوں نے ہمارے منصوبے روک دئیے، ہم نے ہر شعبہ میں جو کہا کر دکھایا، عالمی اداروں نے بھی خواتین کیلئے ہمارے شاندار اور کامیاب منصوبوں کی تعریف کی۔
وہ ہفتہ کے روز یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کے زیر اہتمام عظیم الشان اور پرجوش خواتین کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ، باسمہ ریاض، بشریٰ رحمن، مسز فرخ خان، خدیجہ فاروقی، رضیہ انجم، ماجدہ زیدی، کنول نسیم، سیمل کامران، زبیدہ احسان، عابدہ رانا، رضیہ سلطانہ، تبسم ناز، تبسم زیدی، رخسانہ بیگم، نگہت رانا، روبینہ ناز، فہمیدہ یعقوب، ثوبیہ فضیلت، شکیلہ حیدری، صفیہ بیگم، سکینہ بشیر سمیت مختلف مسلم لیگی عہدیداروں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.