بھارت کا اصل چہرہ، مسلم کش فسادات کے الزام میں مسلمان ہی ملزم قرار
ہفتہ 8 مارچ 2014 17:09
لکھنو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سیکولرازم کے دعویدار بھارت میں ہر کوئی مسلمانوں کا ہمدرد ظاہر کرتاہے لیکن درحقیقیت سب ہی ان کےخلاف متحد نظرآتے ہیں، اسی طرح کی ایک مثال اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے فسادات میں بھی سامنے آئی ہے جہاں ایک جانب مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا وہیں مقدمات بھی ان ہی کے خلاف قائم کئے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہونے والے مسلم کش فسادات کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے چیف جوڈیشنل میجسٹریٹ کی عدالت میں رپورٹ پیش کی۔ جس میں ریاستی اسمبلی کے ارکان اسمبلی قادر رانا، نور سلیم رانا، مولانا جمیل، مقامی رہنما سعید زمان اور ان کے بیٹے سلمان سعید سمیت 10 افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے علاقے میں اپنی تقاریر کے ذریعے اشتعال پھیلاکر علاقے میں فساد کی آگ کوہوادی۔(جاری ہے)
یہ ہے بھارت اوراس کا اصل چہرہ جو اپنے ہی ملک میں رہنے والوں مسلمانوں کی تعصب کی عینک لگا کردیکھتا ہے اورملک میں کوئی بھی واقعہ پیش آجائے اس میں مسلمانوں کو ہی پھنسانے کی کوشش کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس مظفر نگر میں فسادات کے دوران 70 مسلمانوں کو قتل اور درجنوں کوخواتین کی عصمت دری کی گئی تھی۔ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ہزاروں مسلمان اب بھی اپنے آبائی علاقے میں نہیں جاسکتے اور کسمپرسی کی حالت میں کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.