Live Updates

تحریک انصاف کی سوچ بھی طالبانائز ہو چکی ہے ،رانا ثناء اللہ

ہفتہ 8 مارچ 2014 17:06

تحریک انصاف کی سوچ بھی طالبانائز ہو چکی ہے ،رانا ثناء اللہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ عمران خان ہر مسئلے پر ناراض رہتے ہیں ،ان کی پارٹی کی سوچ بھی طالبانائز ہو چکی ہے ،پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے بھی اپنی قیادت والا رویہ اپنا رکھا ہے اور مثبت کاموں میں حصہ لینے کے بجائے بائی کاٹ کے بہانے بناتے رہتے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں شریک کرنے جا رہی ہے،اس عمل سے ہی خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے گا ،رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے پالیسی کا اعلان وزیراعلیٰ خود کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات