ایشیاء کپ فائنل: پاکستان نے سری لنکا کو جیتنے کیلئے261 رنز کا ہدف دے دیا، فواد عالم کی شاندار سینچری

ہفتہ 8 مارچ 2014 16:49

ایشیاء کپ فائنل: پاکستان نے سری لنکا کو جیتنے کیلئے261 رنز کا ہدف دے دیا، ..

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا جیت کیلئے261 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم نے شاندار سینچری اسکور کی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی جب شرجیل خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، پاکستان کو دوسرا نقصان 17 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب احمد شہزاد 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، محمد حفیظ بھی 3 رنز بنا کر ملنگا کی گیند پر سنگا کارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد چوتھی وکٹ کے لئے مصباح الحق اور فواد عالم کے درمیان 122 رنز کی شراکت ہوئی، مصباح الحق 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عمر اکمل 41 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فواد عالم اور عمر اکمل کے درمیان 115 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا ئے۔ فواد عالم نے 115 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ سری لنکا کی جانب سے پانچوں وکٹیں لاستھ ملنگا نے حاصل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :