پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے تعاون جاری رکھیں گے،کینیڈا

ہفتہ 8 مارچ 2014 14:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) کینیڈین ہائی کمشنر گریک جیوکاس کاکہنا ہے کہ پاکستان میں لڑکیوں کیلئے تعلیم کا حصول ممکن بنانے میں کینیڈا اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں کینیڈین ہائی کمشنر گریک جیوکاس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانا ضروری ہے۔

بد قسمتی سے پوری دنیا میں خواتین کو نارواسلوک اور تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ان کو معیاری تعلیم اور اچھی صحت کی سہولیات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو،ملالہ یوسف زئی اور ثمینہ بیگ بہادر خواتین ہیں مگر ان کو بھی اپنے مقاصد کے حصول میں مشکلات درپیش رہیں۔

متعلقہ عنوان :