ملتان میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 تک جا پہنچی

ہفتہ 8 مارچ 2014 14:28

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) ملتان میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد اب تک 16 ہو چکی ہے جبکہ سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہے۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج سوائن فلو کے مریضوں کا تعلق ملتان ، شور کوٹ ، تونسہ ، خانیوال اور شجاع آباد سے ہے۔ سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والے افراد میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کے مطابق شور کوٹ کے رہائشی اکرام اور ملتان کی خاتون حرا ریاض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دولت گیٹ ملتان کی رہائشی حمیرا جو 27 فروری کو سوائن فلو سے جاں بحق ہوئی اس کے گھر سے سامنے آنے والے مزید چار کیسز بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، حمیرا کی موت واقع ہونے پر اس کے گھر اسلام آباد سے افسوس کرنے کے لئے آنے والی رشتہ دار دو خواتین میں بھی سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے ۔خانیوال کے نواحی علاقہ عبدالحکیم سے آنے والے مریض رانا اکبر کے خون کے نمونے تصدیق کیلئے اسلام آباد بھجوا دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :